شمالی وزیرستان اور دیگر علاقوں کے آئی ڈی پیز کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے،سمیع الحق

شمالی وزیرستان اور دیگر علاقوں کے آئی ڈی پیز کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                           اکوڑہ خٹک ( آئی این پی ) جمعیة علماءاسلام (س) کے مرکزی امیر مولانا سمیع الحق نے کہاکہ ہم شمالی وزیرستان اوردیگر علاقوں کے آئی ڈی پیز اور متاثرین کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے۔نفاذ شریعت کے لئے امریکی غلامی سے نجات کے یک نکاتی ایجنڈے پر جمعیت علماءاسلام کی جدوجہد جاری رہے گی۔امریکہ اور غیروں کی غلامی میں جکڑے ہوئے ملک میں سیاسی شعبدہ باز نہ انقلاب لاسکتے ہیں،نہ آزادی دلا سکتے ہیں۔کرسی کے حصول اوراقتدار کے تحفظ کا کھیل جاری ہے۔ مفادات نے سیاسی جماعتوں کو ملک اور قوم کی خدمت اور آئین کی پاسداری کے جذبے سے محروم کردیا ہے۔ جمعیت کا ہدف حصول اقتدار نہیں اسلامی انقلاب ہے۔ مظلوم طبقوں کواسلامی نظام سے ہی سکون اور انصاف حاصل ہوسکتا ہے۔وہ اتوار کو یہاں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مرکزی مجلس عاملہ کے ا اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔ جس میں چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی اور عالمی موجودہ صورتحال اور جمعیت کے کردار سے متعلق تفصیل سے غور کیا گیا۔ مولانا سمیع الحق نے جماعتی کارکنوں کو وزیرستان میں جاری آپریشن سے متاثر ہونے والے آئی ڈی پیز کیخدمت کوعبادت سمجھ کرکرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں نے متاثرین کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے‘ ان سے عارضی پناہ گاہیں سکول وغیرہ بھی چھینی جارہی ہیں۔ ان کی عزت نفس ‘انسانی غیرت اور قبائلی تہذیب کو تباہ وبرباد کیا جارہا ہے۔حکومتیں مجرمانہ غفلت بلکہ بے حسی کی مرتکب ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ جمعیت ان متاثرین کو بے یارومددگار نہیں چھوڑے گی۔ جمعیت کے کارکن اپنی ضروریات پر متاثرین کی ضرورتوں پر ترجیح دیں گے۔ ا مولانا سمیع الحق نے اسلام آباد میں جاری دھرنے میں اسلامی تہذیب اور مشرقی روایات کا مذاق اڑانے اور راگ رنگ کی محفلیں سجانے والوں کو مغرب کی مادر پدر آزاد تہذیب کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے علماءسے اپیل کی کہ وہ اپنے اجتماعات میں اسلامی تہذیب اورپاکستان کے نظریاتی تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مولانا سمیع الحق نے اعلان کیا کہ جمعیت نفاذ شریعت کی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے ملک کو سیکولر ریاست بنانے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ اجلاس میں مرکزی نائب امیر مولانا حامد الحق حقانی ‘ مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالر¶ف فاروقی،مولانا سید یوسف شاہ ‘ مولانا عبدالخالق‘ مولانا حافظ احمد علی (سندھ) مولانا وزیر محمد اور مولانا ندا محمد حقانی (بلوچستان) ،مولانا محمد اسرائیل (خیبرپختونخوا) مولانا محمد رمضان علوی ‘ مولانا محمد اسعد درخواستی ‘مولانا قاری محمد صفدر قاسمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم‘ مولانا غازی الدین بابر اوردیگر رہنماﺅں نے اظہار خیال کیا او رجمعیت کے نصب العین کے جدوجہد کرنے کا عہد کیا۔ اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں۔ ایک قرارداد کے ذریعہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اورعدم تحفظ پر حکومتی کارکردگی کی مذمت کی گئی۔ ایک قرارداد میں صوبہ خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات میں ہونے والے نقصان پر رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی بے حسی کو مجرمانہ غفلت قرار دیا گیا ۔ایک قرارداد کے ذریعہ فلسطینی شہداءکے علاوہ جناب شفیق الدین فاروقی ‘ مولانا محمد رضا آف چمن بلوچستان،جناب حافظ احمد علی صاحب(کراچی) کی اہلیہ، مولانا حافظ عبدالوارث حقانی وانا وزیرستان اوردیگر فوت شدگان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

مزید :

علاقائی -