عمران خان کے چھ میں سے پانچ مطالبات مان لئے ،خواجہ آصف
سیالکوٹ (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے چھ میں سے پانچ مطالبات مان لئے گئے ہیں چھٹا مطالبہ انا کا ہے قومی نہیں ہے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تمام داروں نے مل کر جمہوریت کا سفر شروع کیا۔ منزل ابھی دور ہے عمران خان بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کے چھ میں سے پانچ مطالبات کو حکومت نے تسلیم کرلیا ہے۔