جاوید انور بوبک ریلوے کے نئے جنرل منیجر آپریشنز ہونگے

جاوید انور بوبک ریلوے کے نئے جنرل منیجر آپریشنز ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)وز یر اعظم نواز شریف نے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک جاوید انور بوبک کو جنرل منیجر آپریشنز لگانے کی منظوری دے دی ہے جو 30اگست کو انجم پرویز کی ریٹائرمنٹ کے بعد یکم ستمبر کو چارج سنبھالیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ جنر ل منیجر آپریشنز کے عہدے کے لئے سمر ی میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک جاوید انور بوبک ،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر محمد خالد اور اسد احسان کا نام بھیجاگیا تھا لیکن محمد خالد اور اسد احسان کے نام مستر د کرد یے گئے ۔ جاوید انور بوبک نے سی ایس ایس کے بعد کا 1982میں ریلوے ملازمت اختیار کی جوشعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل سے وابستہ رہے اور چاروں صوبوں میں تعینات رہنے سے معاملات پر خاصا تجربہ رکھتے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -