وزیر اعظم کا استعفٰی کسی صورت قبول نہیں ،قوم جلد اچھی خبر سنے گی،احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ کسی صورت قبول نہیں ¾ عدالتی کمیشن کی تحقیقات کے بعد الزامات درست ثابت ہوئے تو نئے انتخابات کااعلان کیا جائیگا ۔ریڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے استعفےٰ کا مطالبہ ناقابل قبول ہے انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرے گا اور اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو حکومت نہ صرف ختم کردی جائےگی بلکہ نئے انتخابات کا بھی اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا حل تلاش کرنے کیلئے دونوں پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ قوم آئندہ ایک دو روز میں جلد اچھی خبر سنے گی۔