شاد باغ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پردکاندار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
لاہور(کرائم سیل) شاد باغ میں مسلح ڈاکوؤں نے موبائل شاپ میں گھس کر ڈکیتی مزاحمت پر مالک عثمان غنی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ،مقامی دکانداروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کرا دی ۔تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقہ میں 30سالہ عثمان غنی کی موبائل لنکس کے نام سے دکان ہے ،گزشتہ رات مسلح ڈاکو اس کی دکان میں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر اسے یر غمال بنا لیا ،وارادت کے دوران عثمان غنی نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر ہی دم توڑ گیا ،فائرنگ سے علا قہ میں خوف وہراس پھیل گیا ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش قبضے میں لے کر اس کے ورثا کو اطلاع کر دی ،جس کے بعد ورثا چیخ وپکار کرتے ہوئے مردہ خانے میں پہنچ گئے ۔پولیس کے مطابق موقعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں ،ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔