ہائی وے پٹرولنگ نے اشتہاری سمیت 28ملزمان کوگرفتار کرلیا
لاہور(وقائع نگارخصوصی )پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے3663 مسافروں کو مدد فراہم کی جبکہ منشیات،ناجائز اسلحہ،مردہ گوشت اور چوری شدہ لکڑی برآمدکر کے اشتہاری سمیت28ملزمان گرفتار کر لئے ۔نیزابنارمل خاتون اور 2گمشدہ بچے ورثاء کے حوالے کئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے تھانہ روجھان کے اشتہاری نا صراحمدساکن راجن پور کو گرفتار کیاجبکہ1176گرام چرس برآمد کر کے جعفر،بابر ،محسن اور آصف کو حراست میں لیا جبکہ صدام حسین،غلام مرتضیٰ،سرفراز،شہباز اور وقار سے14لیٹر شراب برآمد کی۔ دریں اثناء شاہ محمد سے رائفل 222بو ر15گولیاں،لیاقت علی اور ظفر محمود سے رائفل 8ایم ایم 20گولیاں،تنویر احمد سے رپیٹر 12بورجبکہ احمد منصور،احتشام رضا،غضنفر،حسیب،ارشداور غضنفر اقبال سے پسٹل تیس تیس بور62گولیاں برآمد کیں۔
مزید برآں240کلو گرام مردہ گوشت برآمد کر کے ملزما ن ذوالفقاراور اقبال کو حراست میں لیا۔علاوہ ازیں وحید،راجہ محبوب،الطاف حسین اور ارشد محمود سے 44من چوری شدہ لکڑی ، عمران اور منظور سے چوری شدہ مویشی برآمدکر کے مقدمات درج کئے گئے ۔نیز ابنارمل خاتون شمیم بی بی گمشدہ علی رضا کو ان کے ورثاء اور علی زایان کے ورثاء نہ ملنے پر اسے موٹر وے ایدھی سنٹر ڈسکہ کے حوالے کیا گیا ۔