خود سوزی کرنے والی40سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

خود سوزی کرنے والی40سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی
 خود سوزی کرنے والی40سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی
کیپشن: kudsuzi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سےل)جنوبی چھاو¿نی کے علاقہ میں خاوند کے ساتھ جھگڑا کرنے کے بعد خود کو آگ لگانے والی40سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جنوبی چھاو¿نی کے علاقہ کیولری گراو¿نڈ کے قریب واقع گھر میں رضیہ بی بی اور اسکا خاوند اویس گھریلو ملازم تھے کہ دو روز قبل دونوں میاں بیوی کے مابین جھگڑا ہوا جس پر رضیہ بی بی نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی ۔ اسے میو¿ ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی کہ گزشتہ روز رضیہ بی بی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی درخواست آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

مزید :

علاقائی -