شادی کی تقریب میں فائرنگ زخمی ہونیوالہ 9 سالہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا ماں باپ پر غشی کے دورے

شادی کی تقریب میں فائرنگ زخمی ہونیوالہ 9 سالہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا ماں ...
 شادی کی تقریب میں فائرنگ زخمی ہونیوالہ 9 سالہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا ماں باپ پر غشی کے دورے
کیپشن: tahir

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ملک خیام رفیق) داتا دربار کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہو نے والا 9سالہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔بتا یا گیا ہے کہ سیدمٹھا بازار کا رہائشی 9سالہ طاہر اپنے والدکے ہمراہ دوکان بند کر کے شیش محل چوک سے گز ر رہا تھا کہ شادی کی تقریب میں نوجوان فائرنگ کر رہے تھے۔ اس دوران اچانک ایک گولی طاہر کو آ لگی جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑااس کاباپ اپنے بیٹے کو خون میں لت پت دیکھ کر پریشان ہو گیا۔ شدید زخمی حالت میں اسکو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہلاکت کی خبر ملتے ہی اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی ،کم سن مقتول کی ماں صدمہ سے بے ہوش گئی جبکہ والد کو بھی غشی کے دورے پڑتے رہے۔ شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے افراد تقریب چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے طاہر کے والد کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر کے تین ملزمان رفیق اور عظیم وغیرہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ سخت زیادتی ہو ئی ہے ،اعلیٰ حکام انصاف دلا ئیں جبکہ مقتول کے بہن بھائیوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بھا ئی کو کھو کر سخت اداس اور رنجیدہ ہیں، آئی جی پنجاب ہمارے بھائی کو قتل کر نے والوں کو سخت سزا دلوائیں۔

مزید :

علاقائی -