سیا سی ہلچل ، ڈالر 103روپے کا ہوگیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سیاسی میدان میں کھینچاتانی سے روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ جاری ہے، انٹر بینک میں گزشتہ 6 ماہ بعد ڈالر102 روپے کی سطح سے بھی تجاوز کرگیا۔بینکنگ ذرائع کے مطابق ڈالر ایک روپے پینتیس پیسے کے اضافے کے بعد انٹر بینک میں 103 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق گزشتہ کئی روز سے جاری ملک میں سیاسی بے یقینی سے ڈالر جو انٹر بینک میں 98 روپے 82 پیسے تھا ،4 روپے 18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 103 روپے ہو چکا ہے ۔اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں مشینری سے لیکر اشیاءخرونوش درآمد کی جاتی ہیں، روپے کا کمزور ہونا،مہنگائی میں مزید اضافہ کرسکتا ہے۔