بھارت کے مندر میں بھگدڑ، دس افرادجاں بحق
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 10 افرادجاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے انسپکٹر جنرل پون شری واستوو نے ضلع ستنا کے علاقے چترکوٹ میں واقع کامتاناتھ مندر میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کا کہنا ہے کہ سوم وتی اماوسیا کے موقع پر ہزاروں یاتری کامدگری کی پہاڑی پر واقع مندر میں موجود تھے کہ صبح چھ بجے کے آس پاس مرکزی دروازے کے قریب اچانک بھگدڑ مچ گئی ۔ آئی جی پون شری واستوو کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مندر کے قریب بجلی کے تار میں آگ لگی اور وہ لوگوں پر جا گرے جس کی وجہ سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی اور وہ بھاگنے لگے۔