خیبر ایجنسی میں بم دھماکہ، اہم طالبان کمانڈر ہلاک
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ کے علاقے مہربان کلے میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کا ایک اہم کمانڈر ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بم دھماکہ مہربان کلے کے علاقے میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کے سامنے ہوا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق بم دھماکے کا ہدف مذکورہ کمانڈر ہی تھا جب کہ اس واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اب تک کسی گروہ کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔