آپریشن ضرب عضب :فضائی کارروائی کیلئے ایف 16 طیارے سرگودھا ایئربیس منتقل

آپریشن ضرب عضب :فضائی کارروائی کیلئے ایف 16 طیارے سرگودھا ایئربیس منتقل
 آپریشن ضرب عضب :فضائی کارروائی کیلئے ایف 16 طیارے سرگودھا ایئربیس منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک )شمالی وزیرستان اور خیبر سمیت فاٹا کے بعض علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران فضائی کارروائی کیلئے ایف 16 طیارے شہباز ایئربیس سے سرگودھا ایئربیس پر منتقل کردیئے گئے ہیں۔ ایف 16 طیاروں کی منتقلی کے حوالے سے فضائیہ کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دستیاب نہیں تھے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق ایف 16 اے اینڈ بی تو پہلے سے سرگودھا میں رکھے جاتے ہیں لیکن امریکہ سے حاصل کردہ جدید ترین ایف 16 سی اینڈ ڈی بلاک 52 طیاروں کو جیکب آباد میں شہباز ایئربیس پر رکھا گیا تھا تاہم فاٹا میں آپریشنل ضروریات کے باعث لڑاکا طیاروں کی یہ منتقلی عمل میں آئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک فضائیہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہے جس کی بدولت ان علاقوں میں زمینی کارروائی ممکن ہوئی ہے۔

مزید :

دفاع وطن -