اعصابی نظام کی بیماری کیخلاف مہم،صدر اوباما اور جارج بش کو ٹھنڈے پانی سے نہلا دیا گیا

اعصابی نظام کی بیماری کیخلاف مہم،صدر اوباما اور جارج بش کو ٹھنڈے پانی سے ...
اعصابی نظام کی بیماری کیخلاف مہم،صدر اوباما اور جارج بش کو ٹھنڈے پانی سے نہلا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک )اعصابی نظام کو ناکارہ بنا دینے والی بیمںاری ”ایمیو ٹروفک لیڑل سکیلروسز“ اے ایل ایس سے بچاﺅ کیلئے برفیلے ٹھنڈے پانی کی بالٹی جسم کے اوپر ڈالنے کی عالمی مہم زوروشور سے جاری ہے اور اب امریکی صدر باراک اوبا ما اور سابق امریکی صدر جار ج بش نے بھی اپنے اوپر ٹھنڈا پانی ڈلوا کر اس مہم کے لیے چندہ دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز واشنگٹن کے وہائٹ ہاﺅس میں عوام کے زبردست اصرار پر صدر بارک اوباما نے بھی اپنے اوپر یخ پانی کی بالٹی انڈیل کر اس مہم کی حمایت کیلئے چندہ دیا جبکہ سابق صدر جارج ڈبلیو بش پر انکی اہلیہ باربرا بش نے برفیلا پانی انڈیلا۔ واضح رہے کہ برفیلا پانی سر اور جسم پر پڑتے ہی دونوں کو جھٹکا سے لگتا ہے اور انسان کا اعصابی نظام تیزی سے بیدار ہو کر توانا اور کام کرنے لگتا ہے۔ ایل اے ایس ایسوسی ایشن کو اب تک امریکہ سمیت مختلف ممالک سے 41.8 ملین ڈالر کا چندہ موصول ہوچکا ہے۔ ٹھنڈے پانی کی بالٹی جسم پر ڈالنے والی کسی بھی اہم شخصیت کو اے ایل ایس ایسوسی ایشن کو چندہ بھی دینا پڑتا ہے جو کم از کم 100 ڈالر ہوتا ہے۔یہ مہم اے ایل ایس ایسوسی ایشن بیماری سے لوگوں کو بچانے کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کی غرض سے چلا رہی ہے ۔