داعش نے مغوی جرمن شہری رہا کر دیا
برلن،دمشق(ویب ڈیسک )شام میں ایک مغوی جرمن باشندے کو رہا کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ اس جرمن شہری کوداعش کے عسکریت پسندوں نے ایک برس قبل اغوا کر لیا تھا۔ جرمن وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس رہائی کے لیے کسی طرح کی تاوان کی رقم ادا نہیں کی گئی ہے۔