آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ:پاکستانی ویمن ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ:پاکستانی ویمن ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست
 آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ:پاکستانی ویمن ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ویب ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست ہو گئی، میزبان آسٹریلیا نے مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق برسبین میں ہونیوالا ون ڈے میچ بارش کے باعث 25 اوورز تک محدود کیا گیا۔ قومی خواتین کرکٹرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 121 رنز بنائے۔ جویریہ خان 46 اور بسمہ معروف 26 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ میزبان آسٹریلوی ویمنز نے مقررہ ہدف 24.3 اوور زمیں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ الیکس بلیک ویل نے 39 اور جیس جوناسن نے 33 رنز سکور کیے۔ قومی ٹیم کا تیسرا میچ بھی آسٹریلیا سے 26 اگست کو ہو گا۔

مزید :

کھیل -