بھارت :انسانی حقوق کی کارکن اروم شرمیلا رہائی کے 2دن بعد پھرگرفتار

بھارت :انسانی حقوق کی کارکن اروم شرمیلا رہائی کے 2دن بعد پھرگرفتار
بھارت :انسانی حقوق کی کارکن اروم شرمیلا رہائی کے 2دن بعد پھرگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی انسانی حقوق کی کارکن اروم شرمیلا کو روز قبل عدالت کے حکم پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی خواتین اہلکاروں کے ایک گروپ نے اروم شرمیلا کو بھوک ہڑتالی کیمپ سے گرفتار کیا تھا۔ اروم خودکشی کے الزام میں منی پور کے ایک ہسپتال میں عدالتی حراست میں تھیں۔ اروم شرمیلا بھارتی فوج کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف گزشتہ 14 سال سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ منی پور میں سیکیورٹی فورسز کے خصوصی اختیارات سے متعلق قانون (افسپا) کو ختم کیا جائے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیم ایمسٹی انٹرنیشنل نے انہیں ضمیر کا قیدی قرار دیا ہے۔