اکٹھی 3 ڈیوائسز چارج کرنے والی یو ایس بی کیبل متعارف
سیﺅل (ویب ڈیسک) سام سنگ کی جانب سے حال ہی میں ایک ایسی یو ایس بی کیبل متعارف کروائی گئی ہے جس سے ایک ہی وقت کمین آپ تین ڈیوائسز کو چارج کرسکتے ہیں،یہ ایک سرے سے یو ایس بی پلگ کے ذریعے وال چارجر کے ساتھ منسلک ہوگئی جبکہ اس کے دوسرے سرے پر تین مائیکرو یو ایس بی پلگ ہوں گے جن کی مدد سے ایک وقت میں تین الیکٹرانک ڈیوائسز کو چارج کیا جاسکے گا۔ یہ کیبل وال چارجر سے ملنے والی 2 ایمپیئر پاور کو ایک ہی وقت میں 3 ڈیوائسز تک پہنچائے گی، اگر کوئی شخص ایک وقت میں سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور سمارٹ واچ کو چارج کریں گے تو ہر ایک کو 0.667 ایمپیئر پاور ملے گی۔ یہ عام طور پر استعمال کئے جانے والے چارجر سے کچھ آہستہ کام کرے گی لیکن اسے رات میں چارجنگ کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ یہ کچھ تیزی سے کام کرے تو آپ کو ایک ڈیوائس کم کرنا ہوگی جس کے بعد باقی دو ڈیوائسز 1 ایمپیئر پاور حاصل کریں گی اور پہلے کی نسبت تیزی سے ڈیوائس چارج کریں گی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کیبل پورٹ ایبل ہوگی اور موبائل ڈیوائس کی اسیسریز میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوگی۔ اس کی ریلیز کی تاریخ کے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی تاہم اخباری رپورٹس کے مطابق اس کی قیمت 39.99 ڈالرکے قریب ہوگی۔