شہرقائد میں پولیس مقابلہ ، چھ اہم ملزم مارے گئے

شہرقائد میں پولیس مقابلہ ، چھ اہم ملزم مارے گئے
شہرقائد میں پولیس مقابلہ ، چھ اہم ملزم مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث 6ملزم مارے گئے ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمدکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان سے مقابلے کے بعد علاقے کو کلیئرکرانے کے لیے پولیس کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں ۔
ایس ایس پی راﺅ انوار نے بتایاکہ سپرہائی وے پر غلہ منڈی کے عقب میں ہونیوالے مقابلے میں مارے گئے ملزم سپرہائی وے پر لوٹ مار اور خواتین سے بدتمیزی کررہے تھے، ملزم لوٹ مار، اغواءبرائے تاوان اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔
بتایاگیاہے کہ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیاگیاہے جبکہ مزاحمت کاروں سے نمٹنے اور علاقے کو کلیئرکرنے کے لیے پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ۔

مزید :

کراچی -