ایف بی آر نے20 ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کردئیے

ایف بی آر نے20 ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کردئیے
ایف بی آر نے20 ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف رینیو نے دوسرے مرحلے کے تحت قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والے مزید 20 ہزار افراد کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر نے میڈیا بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جن 3 لاکھ سے زائد امیروں کا سراغ لگایا تھا اس میں سے ایک لاکھ سے زائد امیر لوگوں کو گزشتہ مالی سال کے دوران نوٹس جاری کئے گئے تھے اور ان میں سے پہلے نوٹس کا جواب دینے والوں میں سے 25 ہزار سے زائد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کے خلاف سیسمنٹ آرڈرز جاری کرکے ریکوریاں بھی کی گئیں اور متعدد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف رینیو (ایف بی آر )نے آئی ایم ایف کے علاوہ عالمی بینک سے پالیسی کریڈٹ ٹوپروگرام لینے کیلئے طے کیا ہے کہ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے والے اور اپنی آمدنی چھپانے والے امیر ترین لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی اور اسی کے تحت دوسرے مرحلے میں رواں مالی سال کے اختتام تک مزید 1 لاکھ سے زائد لوگوں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے اور نوٹسز کا جواب نہ دینے والوں میں سے 25 فیصد کے خلاف انتظامی و قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

بزنس -