جاپان :جوہری تابکاری سے متاثرہ فوکوشیما سے چاول کی برآمد بحال

جاپان :جوہری تابکاری سے متاثرہ فوکوشیما سے چاول کی برآمد بحال
جاپان :جوہری تابکاری سے متاثرہ فوکوشیما سے چاول کی برآمد بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان میں 2011ءمیں شدید زلزلہ کے بعد آنیوالے سونامی کے باعث جوہری تابکاری سے متاثر ہونےوالے صوبہ فوکوشیما سے چاول کی برآمد بحال ہوگئی ہے۔ جاپان کے فوکوشیما صوبہ کے کسان فوکوشیما جوہری بجلی گھر کے حادثہ کے بعد پہلی بار 300 کلو گرام چاول سنگا پور بھیجنے والے ہیں۔ چاول کی اس کھیپ میں تابکار موادکی موجودگی کے بارے میں معلوم کرنے کیلئے اس کو چیک کیا جائے گا۔ صوبہ فوکوشیما سے درآمد کئے جانے والے چاول سنگا پور میں دستیاب ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق حادثہ سے پہلے فوکوشیما صوبہ سے سالانہ تقریباً 100 ٹن چاول ہانگ کانگ، تائیوان اور دیگر ممالک میں برآمد کئے جاتے تھے لیکن فوکوشیما حادثہ کے بعد چاول برآمد بند کی گئی تھی۔

مزید :

بزنس -