روس میں فاسٹ فوڈ پر ٹیکس میں اضافہ کا فیصلہ

Aug 25, 2014 | 03:34 PM

ماسکو (ویب ڈیسک) روس فاسٹ فوڈ پر ٹیکس میں اضافہ اور اضافی آمدنی صحت کے منصوبوں پر خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی ریاست ڈوما کے ممبران نے ایک مسودہ قانون تیار کیا ہے جس میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کے منافع پر ٹیکس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے حاصل ہونے والی رقوم سے عوام کی صحت کی حفاظت سے متعلق مختلف منصوبوں کے اخراجات پورے کئے جائیں گے۔ روس کے قانون سازوں نے فاسٹ فوڈ سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کیلئے معاشی طریقے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست ڈوما کے ممبر ایگورزوتوو نے بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کارپوریشنز بالخصوص میک ڈونلڈز، برگر کنگ، سبارو، سٹارباکس اور باسکین رابنس کے منافع پر ٹیکس 20 سے 23 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

مزیدخبریں