گلو کارہ برٹنی سپیئرز کا باپ کے کنٹرول سے آزاد ہونے کی خواہش کا اظہار
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک)گلو کارہ برٹنی سپیئرزنے باپ کے کنٹرول سے آزاد ہونے کی خواہش کا اظہا ر کیا ہے ، امریکی گلوکارہ کی دولت کو اس کا والد جیمی سپیئرز کنٹرول کرتا ہے ، اور اس کے نفسیاتی علاج کے بعد بیٹی کی حفاظت کے لئے اس نے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں ، تا ہم اب وہ ان معاملات سے بیزار ہو چکی ہے اور آزاد ہونا چاہتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32سالہ ہالی ووڈگلوکارہ کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے باپ کے اثرات سے خود کو آزاد کرنے کی خواہاں ہے اور اپنے دوست ڈیوڈ لوکاڈو سے شادی بھی کرنا چاہتی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق برٹنی کے احباب کا خیال ہے کہ وہ اپنی دولت کو سنبھالنے اور تنہا فیصلے کرنےکی ابھی بھی صلاحیت نہیں رکھتی اور یہی خیال اس کے ڈاکٹروں کا بھی ہے۔ برٹنی سپیئرز کے 7 اور 8 سال کے دو بچے ہیں جو اسکے سابق شوہر کیون فیڈر لائن میں سے ہیں۔ برٹنی کو نفسیاتی علاج کےلئے 2008 میں رونالڈ ریگن میڈیکل سنٹر میں رکھا گیا تھا۔