شاہ رخ اور عامر کے درمیان ایک مرتبہ پھر سرد جنگ شروع ہو گئی

شاہ رخ اور عامر کے درمیان ایک مرتبہ پھر سرد جنگ شروع ہو گئی
شاہ رخ اور عامر کے درمیان ایک مرتبہ پھر سرد جنگ شروع ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی آنےوالی فلم ”پی کے“ کے پوسٹر نے بھارتی فلم نگری میں تو بھونچال برپا کر رکھا تھا لیکن شاہ رخ خان کی جانب سے بیان نے ایک بار پھر دونوں سپر سٹارز کے درمیان سرد جنگ کو ہوا دے دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹرپرفیکٹ کی نئی آنے والی فلم ”پی کے“ کے برہنہ پوسٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ عامر خان نے اس طرح سے پوز بنوا کر کوئی تخلیقی کام نہیں کیا اور نہ ہی اسے کسی بھی طریقے سے ٹیلنٹ نہیں کہا جا سکتا۔ عامر خان سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو پہلے تو ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میرا خاموش رہنا ہی بہتر ہے لیکن جب رہا نہ گیا تو پھر بولے کہ جو لوگ دوسروں کےلئے گڑھا کھودتے ہیں وہ خود اس میں گرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دونوں با لی ووڈ خانز کے درمیان کئی بار لفظی جنگ ہو چکی ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کو مختلف القابات سے بھی نوازا جاتا رہا ہے۔

مزید :

تفریح -