بگرام جیل سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی ،امریکہ نے افغان اعتراضات مسترد کردئیے
کابل، واشنگٹن، اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی وزارت دفاع نے بگرام جیل سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر افغان حکومت کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو قانون کے مطابق امریکی مفادات کو خطرے کی وجہ سے پکڑا گیا تھا اور قانون کے مطابق ہی انہیں رہا کیا گیا ہے۔ پینٹا گون نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو مناسب سیکیورٹی یقین دہانی کے بعد پاکستان کے حوالے سے کیا گیا ہے۔