پریانکا چوپڑا والد کو یادکرکے آبدیدہ رہنے لگیں
ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے آنجہانی والد ڈاکٹر اشوک چوپڑا کی سالگرہ پر ایک طرف انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جبکہ دوسری طرف وہ ان دنوں اکثر ماضی میں کھو جاتی ہیں اور اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے اکثر آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کے آنجہانی والد کی سالگرہ کے موقع پر وہ انہیں بے حد یاد کررہی ہیں، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ والد کو یا دکرتے ہوئے جاگ جاتی ہیں اور آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔