حمیرا ارشد کا عمران خان اور طاہرالقادری کی حمایت کا اعلان

حمیرا ارشد کا عمران خان اور طاہرالقادری کی حمایت کا اعلان
 حمیرا ارشد کا عمران خان اور طاہرالقادری کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) گلوکارہ حمیرا ارشد نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مقامی اخبارکو انٹرویو میں حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ دھرنے میں شرکت کےلئے اسلام آباد چلی جاﺅں لیکن ہم فنکار لوگ ہیں ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہم صرف اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اصولی بات ہے کہ حکومت نے عوامی تحریک کے بے گناہ کارکنوں کو موت کے گھاٹ ااتاردیا اور ملزمان کےخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، عمران خان صرف ملک کو بچانے اور نیا پاکستان بنانے کےلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج تک عوام کو پریشانی کے سوا کیا دیا ہے، دن بدن مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور عام لوگوں کےلئے جینا مشکل بن چکا ہے، اس حکومت نے سب سے زیادہ نقصان شوبز سے وابستہ لوگوں کو پہنچایا ہے، ان سے رزق کمانے کے مواقع چھین لئے گئے، جب ہم بھوکے مررہے ہوں تو کوئی پوچھتا نہیں ہے لیکن جب پیسے کمائیں تو حکومت ٹیکس لینے آجاتی ہے۔

مزید :

تفریح -