تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کا استعفے جمع کرانے کا فیصلہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے بھی استعفے جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا ، شاہ محمود قریشی اور عارف علوی کی قیادت میں استعفے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے بھی استعفے جمع کرانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور عارف علوی کے کراچی پہنچنے کے بعد ان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے چار ارکان استعفے جمع کرائیں گے، سپیکر سندھ اسمبلی کی عدم موجودگی کی صورت میں استعفٰے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے تین ارکان سید حفیظ الدین پی ایس 93 سے ، پی ایس112سے خرم شیر زماں اور پی ایس 113 سے ثمر علی خان کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ڈاکٹر سیما ضیا خواتین کی مخصوص نشست سے رکن اسمبلی ہیں۔