عمران سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں مگرہم ایسا نہیں ہونے دیں گے: اسفندیار ولی

عمران سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں مگرہم ایسا نہیں ہونے دیں گے: اسفندیار ولی
عمران سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں مگرہم ایسا نہیں ہونے دیں گے: اسفندیار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے استعفے کے علاوہ سارے مطالبات مان لئے ہیں پھر دھرنے کا جواز نہیں بنتا،عمران خان سیاسی طور پر شہید ہونا چاہتے ہیں مگرہم انھیں شہید ہونے نہیں دیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسفندیار ولی کا کہنا ہے کہ ایک جانب صوبے کے عوام جب جنازے اٹھارہے تھے تو ہمارا وزیر اعلیٰ اسلام آباد میں بھنگڑے ڈال رہا تھا۔ آئین میں وزیراعظم کو ہٹانے کا ایک طریقہ موجود ہے، وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ غیرآئینی نہیں مگر بندوق کی نوک پراستعفیٰ مانگنا آئینی نہیں۔ 20 سے 30 ہزار لوگ تو ہر جماعت اکٹھے کرسکتی ہے، اگر یہ سلسلہ چل پڑا تو ملک میں کوئی بھی جمہوری حکومت زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہے گی۔ انا اور ضد کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، وزیراعظم نے 6 میں سے 5 مطالبے مان لئے ہیں پھر دھرنوں کا جواز کیا ہے۔ ہم پہلے بھی جمہوریت کے ساتھ چلے تھے اور آیندہ بھی چلیں گے۔ ہم نواز شریف کے لئے نہیں جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے حکومت کےساتھ ہیں۔ مائنس ون کا فارمولہ پاکستان میں نہیں چلے گا۔ اگر ملک کی جمہوری جماعتیں آئین کے لے باہر نکلیں تو اے این پی اس کا بھرپور ساتھ دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سیاست کو مذاق بنایا ہوا ہے، پنجاب کے 4 حلقوں پر خیبر پختونخوا کو کیوں یرغمال بنایا جارہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس نے پرویز مشرف اورعمران خان کا بیڑاغرق کیا ہے ،اگر عمران خان سیاسی طور پر شہید ہونا چاہتے ہیں مگرہم انھیں شہید ہونے نہیں دیں گے۔اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے پی سی میں فیصلہ ہوا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے طالبان سے مسئلہ حل ہوگا، مذاکرات کی ناکامی کے بعد آپریشن شروع ہوا ،اب اس آپریشن کا خاتمہ بھی کامیابی کے ساتھ ختم ہونا ضروری ہے تاکہ متاثرین شمالی وزیرستان کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ جب تک فاٹا میں اصلاحات کرکے اسے ملک کے برابر نہیں لایا جاتا اس وقت تک طالبان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

مزید :

پشاور -