سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف ہو چکی ہیں: نیویارک ٹائمز

سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف ہو چکی ہیں: نیویارک ٹائمز
سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف ہو چکی ہیں: نیویارک ٹائمز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف ہو چکی ہیں، پرجوش انداز میں کھیل کا آغاز کرنے والے عمران خان کو اب دھرنا پرامن انداز میں ختم کرنے کا راستہ ڈھونڈنا ہو گا۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ میں لوگوں کی تعداد تحریک انصاف کی توقعات سے کہیں کم رہی جس کی وجہ سے احتجاج موثر اور نتیجہ خیز نہیں ہو سکا ہے ۔ دباﺅ کا حربہ کام نہ آنے پر عمران خان کو انتہائی اقدامات کے اعلانات کرنے پڑے۔ سول نافرمانی کے اعلان اور کارکنوں کو ٹیکس اور یوٹیلٹی بل نہ دینے کی ہدایت انتہائی مضحکہ خیز تھے ۔ حکومت اور تحریک انصاف دونوں پر بحران کے حل کے لئے دباﺅ بڑھتا جا رہا ہے۔ معاملات آگے بڑھانے کی کنجی عمران خان کے پاس ہے جنہیں اپنے احتجاج کو پرامن طور پر ختم کرنے کا راستہ ڈھونڈنا ہو گا۔

مزید :

قومی -