سانحہ ماڈل ٹاﺅن، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پر حساس اداروں کا اختلافی نوٹ

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پر حساس اداروں کا اختلافی ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پر حساس اداروں کا اختلافی نوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی )کی رپورٹ پراپنے تحفظات کا اظہار کردیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ حساس اداروں نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی آر کو بھی غیر مستند قراردے دیا۔ حساس اداروں نے موقف اپنایاکہ جومعلومات دی گئیں ، وہ درست نہیں ،پولیس کی جانب سے پورے حقائق پیش گئے اور نہ ہی ذمہ داری کا تعین کیاگیا۔ حساس اداروں کاکہناتھاکہ منہاج القرآن سے برآمد کیاگیامبینہ اسلحہ بھی پیش نہیں کیاگیا، پہلی ایف آئی آر ختم کرکے نئی درج کی جائے ۔حساس اداروں کا مزید کہنا ہے کہ فرانزک نشانات مٹا دئیے گئے ،پولیس رپورٹ غیر تسلی بخش جبکہ ضابطہ کار کی پابندی بھی نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز آن لائن نیوز ایجنسی نے خبر دی تھی کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سانحہ کی تحقیقات کرنے والی حساس اداروں کی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، صوبائی وزیر  قانون رانا ثناءاللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کوواقعہ کامرکزی ذمہ دارٹھہرایاہے ۔

مزید :

لاہور -