امریکہ کی جانب سے پاکستان کے بے گھر ہونے والے افراد کیلئے غذائی امدادکی فراہمی جاری

امریکہ کی جانب سے پاکستان کے بے گھر ہونے والے افراد کیلئے غذائی امدادکی ...
امریکہ کی جانب سے پاکستان کے بے گھر ہونے والے افراد کیلئے غذائی امدادکی فراہمی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکہ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کے بے گھر ہونے والے افراد (آئی ڈی پیز) کی خوراک اور غذائیت کی ضروریات کو پوری کرنے میں حکومت پاکستان کی مدد کے لئے کو 20اگست کو اضافی 6 ملین ڈالر (6کروڑروپے)مہیا کئے۔ یہ تعاون جو امریکہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ ) کے خوراک برائے امن دفتر کے ذریعے فراہم کیا گیا،حکومت پاکستان، امریکی حکومت اور اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام  کے ایک مشترکہ منصوبے کے تحت جاری اشتر اک کا حصہ ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد مشترکہ منصوبہ ہے جو گندم کی پسائی، اسکی غذائیت کو بھرپوربنانے، نقل و حرکت اور تقسیم کی لاگت کی ادائیگی کے ذریعے گندم کی پیداوار میں حکومت پاکستان کے کردار کو تقویت  دیتا ہے۔ گندم کی غذائیت کو بھرپوربنانے کے عمل کے تحت غذائی کمی کے شکار کم وسائل والے افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حیاتین اور نمکیات کو شامل کیا جاتا ہے۔  اقوام متحدہ کا عالمی خوراک پروگرام اس خوراک کو شمالی وزیرستان ایجنسی کے لوگوں سمیت بے گھر ہونے والے ۱۴ لاکھ افراد کی مدد کے لئے استعمال کررہا ہے۔اس تعاون کے ساتھ یو ایس ایڈ اس پروگرام کا اب سب سے بڑا بین الاقومی امدادی ادارہ بن گیا ہے، جس نے مجموعی طور پر39ملین ڈالر(39کروڑ روپے) کی معاونت فراہم کی ہے، جو حکومت پاکستان کی جانب سے 2013ءکے بعد سے اب تک عطیہ کی گئی 2 لاکھ 14 ہزار میٹرک ٹن گندم کی60 فیصد سے زائد مقدار کو بہتر بنانے کے لئے کافی ہے۔

2014ء میں یو ایس ایڈ نے مذکورہ بالا مشترکہ منصوبے کے علاوہ پاکستان کو غذائی معاونت کی مد میں 60ملین ڈالر (60کروڑ روپے)سے زیادہ رقم فراہم کی۔  2009ء کے بعد سے اب تک امریکہ نے انسانی بنیاد پر امداد کی مد میں پاکستان کو ایک ارب40 کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم فراہم کی ہے، جس سے یو ایس ایڈ انسانی بنیاد پر امداد کا سب سےبڑا دوطرفہ فراہم کنندہ ادارہ بن گیا ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -