لذیذ ترین چکن کالی مرچ فوری تیار کرنے کی آسان ترکیب

لذیذ ترین چکن کالی مرچ فوری تیار کرنے کی آسان ترکیب
لذیذ ترین چکن کالی مرچ فوری تیار کرنے کی آسان ترکیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (نیوز ڈیسک) کالی مرچ کے ساتھ تیار کیا گیا مرغ کا گوشت اپنے چٹ پٹے ذائقے میں کوئی ثانی نہیں رکھتا۔ یہ پر لفط کھانا آپ مندرجہ ذیل طریقہ کے مطابق باآسانی مختصر وقت میں تیار کرسکتے ہیں۔
اجزاء:
مرغی کے سینے کا گوشت            آدھا کلو
پسا ہوا ادرک                2 چمچ
پسا ہوا لہسن                2 چمچ
پسی ہوئی کالی مرچ            تین چمچ
کٹا ہوا دھنیا                چار چمچ
بالائی                    200 ملی لیٹر
لیمن کا رس                دو چمچ
نمک                    حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور لیموں کے رس، کالی مرچ پاﺅڈر، ادرک اور لہسن کا پیسٹ بنا کر ان ٹکڑوں پر اچھی طرح لگا کر 10 سے 12 منٹ کیلئے رکھ دیں۔ ہلکا سا تیل لگا کر تین سے چار منٹ کیلئے گرل (Grill) کریں۔ اب بوٹیوں کی سائیڈ تبدیل کریں اور تھوڑا سا تیل لگا کر دوبارہ دو منٹ کیلئے گرل کریں۔ اسی دوران گوشت سے ٹپکنے والے جوس کو ایک برتن میں ڈال لیں اور اس میں بالائی بھی شامل کریں اور اس آمیزے میں گوشت کو 3 سے 4 منٹ کیلئے پکائیں یا دوسری صورت میں آپ گوشت میں بالائی ملا کر اسے 3 سے 4 منٹ کیلئے مائیکرو ویو اوون میں پکاسکتے ہیں۔ گوشت پک جانے پر کٹا ہوا دھنیا اس کے اوپر چھڑک دیں، پر لطف کالی مرچ والا چکن تیار ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -