ادھیڑ عمر بڑھیا کو اپنی ہی موت پر تعزیتی خط موصول

ادھیڑ عمر بڑھیا کو اپنی ہی موت پر تعزیتی خط موصول
ادھیڑ عمر بڑھیا کو اپنی ہی موت پر تعزیتی خط موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوزڈیسک ) برطانیہ میں پینشنر کمپنی نے 80 سالہ بیوہ کے گھر پر اسی کے انتقال کا تعزیتی خط بھجوا دیا۔ سٹینڈر لائف نامی پینشنر نے مسز فیلوٹن کے سوگواران کے نام خط بھجوایا۔ ضعیف العمر خاتون نے جب خط کھولا تو اس میں تحریر تھا ” مسز فیلوٹن کے انتقال کے بارے میں سن کر ہمیں بہت افسوس ہوا، کیوں کہ بینک نے جون کی پنشن کی قسط ہمیں واپس بھجوا دی ہے۔“ بیوہ کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ مسز فیلوٹن گھر میں اکیلی رہتی ہے، 10 سال قبل اسے دل کی تکلیف ہو چکی ہے اور جب یہ تعزیتی خط اسے موصول ہوا تو وہ سکتے میں آگئی۔ اس ضمن میں مسز فیلوٹن کا کہنا ہے کہ ” آپ اس شخص کے بارے میں سوچیں کہ اس وقت اس پر کیا گزرے گی، جب وہ خود اپنا تعزیتی خط موصول کرتا ہے۔“ دوسری طرف غلط فہمی کا علم ہونے پر پینشنر کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک سٹاف ممبر کی غیرشعوری غلطی کے باعث ایسا ہوا، جس پر ہمیں افسوس اور ہم معذرت خواہ ہیں۔ مزیدبرآں مسز فیلوٹن کی پنشن جو 50پاﺅنڈ بنتی ہے وہ بھی انہیں فوری جاری کی جا رہی ہے۔