لانڈھی سے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، تعلق سیاسی جماعت سے ہے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں کاروائی کرتے ہوئے رینجرز کی جانب سے دو ٹارگٹ کرز کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سے ایک کا نام وسیم بتایا گیا ہے جبکہ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔