کوئٹہ خودکش دھماکہ معاویہ خراسانی نے کیا، داعش کا دعویٰ

کوئٹہ خودکش دھماکہ معاویہ خراسانی نے کیا، داعش کا دعویٰ
کوئٹہ خودکش دھماکہ معاویہ خراسانی نے کیا، داعش کا دعویٰ

  


کوئٹہ (ویب ڈیسک)سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے سے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں ہیں۔دہشت گرد تنظیم داعش نے حملہ آور کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال میں گزشہ دنوں ہونے والے خود کش حملے کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔شدت پسند تنظیم داعش نے کوئٹہ دھماکے کے مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کردی۔داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نام معاویہ خراسانی تھا۔

خیال رہے کہ قبل ازیں کالعدم تنظیم داعش نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔حملے میں 70سے زائد افراد جاں بحق جب 100سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

سول ہسپتال میں فائرنگ کے بعد خودکش حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب منوجان روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کی میت کو ہسپتال لایا گیا۔اس موقع پر وکلا اور صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کے متعدد افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ خود کش حملے کے بعد ہر طرف لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔

مزید : کوئٹہ


loading...