پاکستان مخالف تقریر : الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

پاکستان مخالف تقریر : الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج
پاکستان مخالف تقریر : الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مخالف اور اشتعال انگیز تقریر پر متحدہ کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

ڈیلی پاکستان کے مطابق آئی جی سندھ نے تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف دو کیس درج کیے گئے ہیں ۔ ایک مقدمے میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکاءسے پاکستان مخٰالف تقریر کرنے پر الطاف حسین کے خلاف غداری جبکہ دوسرا مقدمہ کراچی میں متحدہ کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا ہاﺅسز پر حملے کے جرم میں درج کیا گیا ہے ۔

کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ ناکام ، 26اگست کو استعمال کیلئے زیر زمین دبایا گولہ بارود برآمد

آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک ایم کے ایم رہنما فاروق ستار اور دیگر کو بھی مقدموں میں نامزد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے خلاف مقدمات کے اندراج کا فیصلہ پولیس افسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کیا گیا جس کے بعد کیس ارٹلری میدان پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی