کولمبیا کی جیل میں 17 قیدیوں کی اجتماعی شادیاں

کولمبیا کی جیل میں 17 قیدیوں کی اجتماعی شادیاں
 کولمبیا کی جیل میں 17 قیدیوں کی اجتماعی شادیاں

  


لاہور(ویب ڈیسک)کولمبیا کی جیل میں 17 قیدیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں نے خود ہی جیل میں شادی پر آمادگی ظاہر کی تھی جس کے بعد حکومت نے اس کا اہتمام کیا۔ملک کے شمال مغربی حصے میں واقع ملک کے تیسرے بڑے شہر کالی کی جیل میں دلہنیں اپنے قیدی شوہروں سے شادی کے لیے سفید رنگ کے روایتی شادی کے ملبوسات پہن کر جیل میں آئیں۔

اس موقع پر ان کے خاندانوں کے کچھ افراد کو بھی ساتھ آنے کی اجازت دی گئی تھی۔اجتماعی شادی کے پروگرام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے قیدیوں کو توقع ہے کہ انکی سنائی گئی سزائے قید میں نرمی کی جائیگی اور وہ جلد از جلد جیل سے رہا ہو کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزاریں گے۔منفرد شادی کی تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی اور شادی کرنے والے جوڑوں نے روایتی کیک بھی کاٹے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس