کے ایس ای 100انڈیکس 39500پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دقوبارہ بحال

کے ایس ای 100انڈیکس 39500پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دقوبارہ بحال

 کراچی( اکنامک رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ دو روز سے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے اورکے ایس ای100انڈیکس 39500پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 67ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت میں کمی آنے کے بعد سرمایہ کار ایک بار پھر توانائی ،بینکنگ ،فرٹیلائزر ،آئل اینڈ گیس سیکٹرز سمیت منافع بخش شعبوں میں سرگرم دکھائی دیئے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیز ی کا رجحان غالب رہا۔ بدھ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں106.39پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس39400.19پوائنٹس سے بڑھ کر39506.58پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس16.31پوائنٹس کے اضافے سے22549.24پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس26423.81پوائنٹس سے بڑھ کر 26539.12پوائنٹس پربندہوا۔بدھ کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں 67 ارب 22 کروڑ 5 لاکھ 1 ہزار 179 روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 79کھرب12ارب 24 کروڑ 39 لاکھ 48 ہزار10 روپے سے بڑھ کر 79 کھرب 45 ارب 2 کروڑ 34لاکھ46ہزار831روپے ہوگیا۔ بدھ کومارکیٹ میں14 کروڑ 4لاکھ 46 ہزار حصص کے سودے ہوئے

اورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی جبکہ منگل کے روز17کروڑ37لاکھ45ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو8ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مجموعی طورپر390کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے223کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،142میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ22لاکھ،دیوان موٹرز1کروڑ14لاکھ،سوئی نادرن گیس کمپنی66لاکھ54ہزار،دیوان سیمنٹ44لاکھ56ہزاراورپاک الیکٹرون41لاکھ29ہزارحصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے باٹاپاک کے بھاؤمیں99.95روپے اورپاک ٹوبیکوکے بھاؤمیں47.52روپے کااضافہ جبکہ نیسلے پاک کے بھاؤمیں49روپے اورفیروزسنزکے بھاؤمیں20.77روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔#

مزید : کامرس