ایف ایف سی کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے صفِ اوّل کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا

ایف ایف سی کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے صفِ اوّل کمپنی ہونے کا اعزاز ...

لاہور(پ ر) فوجی فرٹیلائزرز کمپنی (ایف ایف سی) کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے سال 2014-15 میں ٹاپ پچیس کمپنیوں میں نمبر ۱ کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔ یہ اعزاز چھٹی بار مسلسل ایف ایف سی کے حصے میں آیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے یہ ایوارڈ ملنا کمپنی کی مالی اور انتظامی کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ اس حوالے سے کارکردگی کا جائزہ ایک جامع طریقہ کار کی بنیاد پر ہوتا ہے جس میں شیئرز کی رقم دینا، کیپٹل کارکردگی، منافع، شفافیت، سرمایہ کاروں کے تعلقات اور کمپنیز اینڈ سکیورٹیز ریگولیشنز پر پورا اترنا شامل ہے۔ اس موقع پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور مینیجنگ ڈائریکٹر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شفقات احمد ( ہلال امتیاز ملٹری) نے کمپنی کی انتظامیہ کو اس کارکردگی اور اعزاز کے حصول پر مبارکباد دی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ٹاپ پچیس کمپنیوں میں پہلے نمبر پر آنے کے حوالے سے انہوں نے کمپنی سیکرٹری اور کارپوریٹ افئیرز شعبے کے سربراہ کی انتھک محنت، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایف سی نے ہمیشہ بہترین گورننس، قانونی تقاضوں پر عمل درآمد اور بین الاقوامی مالی و کاروباری معیار کو مد نظر رکھا۔ کمپنی کا یہ اعزاز شفافیت کے اعلیٰ معیار، احتساب کے غیر جانبدار عمل، ذمہ داری اور بورڈ کے اچھے طرز عمل کا اعتراف ہے۔

مزید : کامرس