جرمنی میں پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

جرمنی میں پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے فرینکفرٹ جرمنی میں منعقد ہونے والی پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’ آئی ایس ایچ فرینکفرٹ ‘‘ میں شرکت کیلئے 7 ستمبر 2016 ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں سینٹری، سرامکس، پائیپس، فٹنگز، بوائلر، بلڈنگز، انرجی، ائیر کنڈیشنگ، سولر انرجی اور فرنیچر سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کی ذریعے اپنی مصنوعات کی نمایش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی تجارتی میلے کا آغاز 14 مارچ 2017 ء کو ہو گا جو پانچ روز جاری رہنے کے بعد 18 مارچ 2017 ء کو اختتام پذیر ہوگا، اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید : کامرس