لاہور‘آسٹریلین ایجو کیشن آفس پاکستان کی سٹڈی ان آسٹریلیا2017ایکسپو

لاہور‘آسٹریلین ایجو کیشن آفس پاکستان کی سٹڈی ان آسٹریلیا2017ایکسپو

لاہور(پ ر)آسٹریلین ایجوکیشن آفس ( اے ای او)کی جانب سے ’’ سٹڈی ان آسٹریلیا2017‘‘ ایکسپو کا انعقاد پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور اور اے ای او ا، لاہور میں بالترتیب 22اگست 2016اور 23اگست 2016کوہوا ۔بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء و طالبات سمیت ان کے والدین نے ایجو کیشن ایکسپو میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور بیرو ن ملک نامور یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کااظہار کیا۔ ’’ سٹڈی ان آسٹریلیا2017‘‘ ایکسپو میںآسٹریلیا کی تمام نامور یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے نمائش میں شرکت کی اور پاکستانی طالبعلموں کومستقبل میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ماہرانہ مشورے اور مفید معلومات فراہم کئے۔ سال 2016کی یہ دوسری ایجو کیشن ایکسپو ہے جس کا انعقاد AEOپاکستان نے کیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی ایکسپو فرور ی 2016میں پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں منعقد ہوئی تھی ۔ لاہور کے بعد یہ ایجو کیشن ایکسپو 25اگست 2016کو سرینا ہوٹل اسلام آباد، 27اگست کو رامادا ہوٹل ملتان، اور 28اگست کو بیک وقت میریٹ ہوٹل کراچی، ہوٹل ون فیصل آباد، اور پرل کانٹی نینٹل پشاور میں منعقد کی جائیں گی ۔ دلچسپی کے حامل تمام طلباء و طالبات اپنے والدین کے ہمراہ ضرور تشریف لائیں کیونکہ نمائش میں داخلہ اور کیئریئر کونسلنگ کی سہولت بالکل مفت ہے۔ یاد رہے، معیاری تعلیم فراہم کرنے میں پیش پیش آسٹریلین ایجوکیشن آفس پاکستان ( اے ای او ، پاکستان )سٹوڈنٹس کے خوابوں کے مطابق وہ قدرتی حسن، وائلڈ لائف سفاری اور کھیلوں سے لیکر سب سے اہم ترین یونیورسٹیوں تک وہ تمام وہ ہر چیز فراہم کرتاہے جو دنیا بھر میں اپنی پہچان آپ ہیں۔

اے ای او ۔ پاکستان ، گلوبل ایجوکیشن سپیشلسٹ اور پاکستان میں آئلٹس ٹیسٹ سینٹر پاکستان بھر میں موجود ہیں جو سال میں دو مرتبہ ملک بھر میں ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کے ذریعے پاکستانی طالبعلموں کو آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کے منفرد مواقع فراہم کرتے ہیں۔

مزید : کامرس