لیسکو نے سیف سٹی پراجیکٹ کو بجلی کے کنکشن دینے کیلئے سروے مکمل کر لیا

لیسکو نے سیف سٹی پراجیکٹ کو بجلی کے کنکشن دینے کیلئے سروے مکمل کر لیا

لاہور (کامرس رپورٹر)لیسکو نے سیف سٹی پراجیکٹ کو بجلی کے کنکشن دینے کیلئے سروے مکمل کر لیا ، کمپنی سیف سٹی پراجیکٹ کو بائیس سو کنکشن فراہم کرے گی جبکہ پراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونے پر کنکشن لگائے جائیں گے۔کنکشنزپر بلوں کی ادائیگی بھی پراجیکٹ انتظامیہ کرے گی ، لیسکو کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں اور کنٹرول روم کو کنکشن دیئے جائیں گے۔

کمپنی کے نادرن، سنٹرل،ایسٹرن اور ساؤتھ سرکل میں بجلی کے کنکشن دیئے جائیں گے ، سیف سٹی پراجیکٹ میں بیشتر کنکشن کمپنی کے ڈسٹری بیوشن سسٹم سے فراہم کئے جائیں گے۔لوڈ زیادہ ہونے کی بنیاد پر پراجیکٹ انتظامیہ کو علیحدہ ٹرانسفارمر خریدنا پڑیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4