نیو آکسفورڈ گرامر سکول کے طلباء کاایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ

نیو آکسفورڈ گرامر سکول کے طلباء کاایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی ...

لاہور( لیڈی رپورٹر) نیو آکسفورڈ گرامر سکول‘ رچنا ٹاؤن‘لاہور کے طلبا اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ عمر بلاک‘ علامہ اقبال ٹاؤن‘ لاہور‘ ایل ڈی اے ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول‘ سبزہ زار لاہور‘ الائیڈ سکول‘ باغبانپورہ کیمپس‘ لاہور‘گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلز مڈل سکول نمبر2‘ اچھرہ لاہور اور گورنمنٹ گرلز و ہائی سکول‘ سلطان احمد روڈ‘ اچھرہ لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 536 تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4