چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کا گورو دوارہ بے بے نانکی کا دورہ

چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کا گورو دوارہ بے بے نانکی کا دورہ

لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کا گورو دوارہ بے بے نانکی کا دورہ ۔حفاظتی اقدامات و انتظامی معاملات کا جائزہ ،گورو گرنتھ صاحب کا پرکاش جاری رکھنے کی ہدایت ، چیئرمین بورڈ نے منگل کے روز ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمرا ن گوندل کے ہمراہ ڈیرہ چاہل گاؤں میں واقع گورو دوارہ میں سیکورٹی و دیگر انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کیں۔

،گورو دوارہ بے بے نانکی میں گور وگرنتھ صاحب کا پرکاش کچھ دنوں سے رکا ہوا تھا جس پرچیئرمین نے گورو گرنتھ کے پرکاش کے لیے انتظامات مکمل کر کے دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ یاد رہے یہ گورو دوارہ با با گورو نانک دیو جی نے اپنی بڑی بہن بے بے نانکی کے نام پر تعمیر کروایا تھا ۔

نہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے تمام منصوبے عوامی فلاح و بہبود کیلئے تھے حکومت ان منصوبوں کو روک کر بعد میں کروڑوں ، اربوں روپے کی لاگت میں اضافہ کرکے اپنے نام کی تختیاں لگائی جارہی ہیں لیکن پنجاب کی عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سیالکوٹ،لاہور موٹروے کی تعمیر کے منصوبہ پر2007ء میں باقاعدہ افتتاح کے بعد کام کا آغاز ہوا، یہ موٹروے سیالکوٹ۔ وزیرآباد روڈ پر سمبڑیال سے شروع ہو کر سیدھی لاہور جاتی اور دریائے چناب پر شہبازپور کے قریب پل کے ذریعے اسے گجرات سے ملا دیا جاتا، منصوبہ میں چین کے تعاون سے اس پر تین انڈسٹریل زون اور سویڈن اور آسٹریا کے تعاون سے 2انٹرنیشنل ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کا قیام بھی شامل تھا، مگر فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر موٹروے کا ہمارا منصوبہ بند کرنے سے دونوں یونیورسٹیاں بھارت منتقل ہو گئیں جبکہ 60ہزار افراد نئے روزگار سے محروم رہے۔

Back

مزید : میٹروپولیٹن 4