سانحہ یوحنا آباد : گرفتار دو ملزموں کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش

سانحہ یوحنا آباد : گرفتار دو ملزموں کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے موقع پر دو افراد کو زندہ جلانے کے مقدمے میں گرفتاردو ملزمان کی بلوغت سے متعلق طبی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعتً 5ستمبر تک ملتوی کرتے ہوے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔عدالت کے روبرو ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا پر آنے والی خبروں اور فوٹیج کو بنیاد بنا کر اسکے موکل کیخلاف واقعہ کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد پینتالیس ملزمان کے خلاف دو افراد کو زندہ جلانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے ملزمان کے خلاف واقعہ کے ٹھوس شواہد اور گواہیاں موجود ہیں اور ان کا حتمی چالان بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے دو ملزمان کی بلوغت سے متعلق طبی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔جس پر عدالت نے کیس کی سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4