گارڈین عدالتوں کے باہر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

گارڈین عدالتوں کے باہر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)گارڈین عدالتوں کے باہر بچوں کی والدین سے ملاقات کے دوران سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، پو لیس کے مرداورخاتون اہلکار تعینات کردیئے گئے، گارڈین جج واجد منہاس نے گارڈین عدالتوں کا اچانک دورہ کرکے بچوں سے ملاقات کے لئے آنے والے والدین سے مسائل سنے اور سکیورٹی انتظامات بہتربنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ایوان عدل میں گھریلو تنازع سے متاثرہ بچوں کے کیسوں کی سماعت کے لئے 8گارڈین جج مقرر ہیں جن کی اجازت سے والدین اپنے بچوں سے ملاقات کرتے ہیں۔ ملاقات کے لئے ایک کمرہ مخصوص ہے۔ گارڈین جج نے عدالت میں والدین کے آئے روز کے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے سکیورٹی سخت کرنے کا حکم جاری کیا۔
ہے ۔عدالتوں میں آنے والے والدین اور وکلاء کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بچوں کی چھینا جھپٹی اور لڑائی جھگڑے سنگین صورتحال اختیار کر گئے تھے ، سکیورٹی کے باعث اس مسئلے پر قابو پا یا جا سکے گا۔والدین کے درمیان لڑائی جھگڑوں سے پہلے سے متاثرہ بچوں میں مزیدمنفی اثرات مرتب ہوتے تھے، سکیورٹی اقدامات کے باعث صورتحال میں بہتری کی امیدہے۔