4 میڈیکل سٹور مالکان کو قید ، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

4 میڈیکل سٹور مالکان کو قید ، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے غیرقانونی طورپرمیڈیکل سٹورچلانے والے 4 افراد کو قید اور مجموعی طورپر 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کردیا ہے ۔مختلف علاقوں میں بغیرلائسنس میڈیکل سٹورچلانے والے 4ملزمان کے خلاف ڈرگ کورٹ میں چالان پیش کئے گئے۔ جن کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان ملزمان میں شبیر کو 4 سال قید اور 50ہزارروپے جرمانہ،ذوالفقار کو ایک سال قید اور 20 ہزار جرمانہ، حافظ سعید کو ایک سال قید اور 30 ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔
اورعمران کو 2سال قید اور 10ہزار جرمانے کی سزائیں شامل ہیں ۔