الیکشن کمیشن مسلم لیگ(ن) کا ادارہ بن چکا ہے،اعجاز چودھری

الیکشن کمیشن مسلم لیگ(ن) کا ادارہ بن چکا ہے،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ن) لیگ کا الیکشن کمیشن بن چکا ہے ،الیکشن کمیشن غیر جانب دار رہے ، جہلم میں عمران خان کو جلسے میں شرکت سے روکنا حکمرانوں کی آمرانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے ، (ن) لیگ کی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آ گئی ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن غیر جمہوری اقدامات کرنے سے باز رہے ،جلسہ جلوس کرنا پی ٹی آئی کا آئینی اور جمہوری حق ہے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔
،الیکشن کمیشن ،وفاقی اور صوبائی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام کے پاس عمران خان کو جانے سے روک نہیں سکتی ،ضمنی الیکشن کی مہم کی دوران حمزہ شہباز ،وزراء، ایم این اے ، ایم پی اے حلقے میں دنددناتے پھر رہے ہیں، انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے بلکہ الیکشن کمیشن نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہیں الیکشن کمیشن کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا ہے ،حکومت اور اپوزیشن میں واضح فرق ہوتا ہے ،عمران خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ،(ن) لیگ عمران خان سے کیوں خوفزدہ ہے ،حکومتی ممبران اپنے امیدوار کی بھرپور کیمپین کر رہے ہیں اور اپوزیشن سے یہ حق چھیننا جمہوری روایات کے منافی ہے ۔