قوم دھرنوں کے ذریعے ملک کا نقصان نہیں کرنے دیگی،نعیم اللہ گل

قوم دھرنوں کے ذریعے ملک کا نقصان نہیں کرنے دیگی،نعیم اللہ گل

لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہاکہ ا گرملک کی ترقی کا راستہ روکنے کیلئے دھرنے دےئے گئے تو یہ قیامت خیز ہوں گے اور قوم کسی کو ہر گز ایسا کرنے نہیں دے گی۔ پنجاب میں سوفیصد میرٹ کو رائج کیاگیا ہے،امتحانی نظام کو شفاف بنایا گیا ہے اوریہی وجہ ہے کہ نگینے سامنے آرہے ہیں جنہوں نے محنت کے ذریعے نویں کے امتحانات میں نمایاں نمبر حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے،اورقوم کا سرفخر سے بلندکیا ہے۔

اگر دھرنا ہی دینا ہے تو قوم کے ایسے ہیروں کی تلاش کیلئے دھرنا دینا چاہیے۔یہ امر افسوسنا ک ہے کہ گزشتہ70سالوں کے دوران ہمارامن حیث القوم قبلہ درست نہیں رہا اوربدقسمتی سے تعلیم جیسے شعبے کو اہمیت نہیں دی گئی ،اسی وجہ سے قوم کے ہیرے وسائل نہ ہونے کے باعث تعلیم سے محروم رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4