حکمرانوں کی کارکردگی نے ووٹرز کو مایوس کیا،بیرسٹر عامر حسن

حکمرانوں کی کارکردگی نے ووٹرز کو مایوس کیا،بیرسٹر عامر حسن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تین سالہ کارکردگی نے عوام اور اپنے ووٹرز کو مایوس کیا ہے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کرنا حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب بھر میں رشوت خوری کابازار گرم ہونے کی وجہ سے عوام کو اپنے جائز کام کروانے کے لیے بھی سرکاری افسران کو رشوت دینی پڑتی ہے سائلین کی کسی بھی سطح پر کوئی شنوائی نہیں ہورہی مزدور طبقہ بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کو حل کیے بغیرملک ترقی وخوشحالی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا عوام حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں اور دوہرے19 طرزعمل سے بیزار ہوچکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1